Home Cricket آج جو کچھ ہوں صرف والد کی وجہ سے ہوں! کپتان بابر...

آج جو کچھ ہوں صرف والد کی وجہ سے ہوں! کپتان بابر اعظم نے والد کے لئے پیغام شیئر کر دیا



قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دُنیا کے نمبر ون ون ڈے بلے باز بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ آج صرف اپنے والد کی وجہ سے کامیابی اور شہرت کے اس مقام پر موجود ہیں۔ 26 سالہ بابراعظم نے فادرز ڈے کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے والد کے ہمراہ اپنی پُرکشش تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام بھی درج کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ ’’میں آج صرف اپنے والد کی وجہ سے اس مقام پر موجود ہوں، میں اپنے والد کی وہ تمام مشکلات اور کاوشیں کبھی نہیں بُھول سکوں گا جو اُنہوں نے مجھے بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کیں۔

میرے والد نے ہی مجھے اپنے خوابوں کی پیروی کرنے اور اسے پورا کرنے کا راستہ دکھایا، میں دنیا کی ہر شے سے بڑھ کر اپنے والد سے پیار کرتا ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں گزشتہ روز ’فادرز ڈے‘ منایا گیا تھا اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کر رہے ہیں تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات نے بھی اس دن کو شاندار انداز میں مناتے ہوئے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();