Home Cricket ’آپ پہلے سے زیادہ جوان ہو گئے ‘ وسیم اکرم کی سالگرہ...

’آپ پہلے سے زیادہ جوان ہو گئے ‘ وسیم اکرم کی سالگرہ پر بیگم کا پیغام لیکن اصل میں سوئنگ کے سلطان کتنے برس کے ہو گئے ؟ مداحوں کے لیے دلچسپ خبر



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں ، سوئنگ کے سلطان کی پیدائش تین جون 1966کو ہوئی اور وہ آج 55برس کے ہو گئے ہیں ۔

اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہیروز آتے اور جاتے ہیں لیکن لیجنڈز کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور بلاشبہ آپ ناصرف ہماری مختصر فیملی کیلئے لیجنڈ ہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کیلئے لیجنڈ ہیں۔

شنیرا نے لکھا کہ آپ نے یہ ثابت کردیا کہ عمر صرف ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہے اور اسے روز بروز بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب ہم پہلی مرتبہ ملے تھے تو آپ آج اس دن سے زیادہ جوان اور پہلے سے زیادہ سمجھدار ہوگئے ہیں۔شنیرا نے لکھا کہ آپ جیسے تھے اور جیسے اب ہیں مجھے ان دونوں وقتوں کے وسیم اکرم پر فخر ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();