Home Cricket آپ کہیں مذاق تو نہیں کر رہے۔۔ جب چیف سلیکٹر نے کال...

آپ کہیں مذاق تو نہیں کر رہے۔۔ جب چیف سلیکٹر نے کال کر کےاعظم خان کو بتایا کہ آپ ٹیم میں سلیکٹ ہو گئے تو ان کا کیا رد عمل تھا، ویڈیو دیکھیں



تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں چیف سلیکٹر محمد وسیم کھلاڑیوں کو کال کر کے انہیں ٹیم میں سلیکٹ ہونے اور ڈراپ ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔

اسی دوران انہوں نے تابش خان کو کال کر کے بتایا کے آپ ٹیم سے ڈراپ ہو گئے ہیں اور آپ ہمارے اگلے ٹور میں شامل نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی کرکٹ ختم ہو گئی ہے۔ اس کے جواب میں تابش خان نے کہا کہ دل چھوٹا کرنے والی کوئی بات نہیں ہے آگے بہت ڈومسٹک کرکٹ آرہی ہے میں پرفارمنس دے کر ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

اس کے بعد انہوں نے اعظم خان کو کال کر کے بتایا کہ آپ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں جس پر اعظم حیران رہ گئے اور چیف سلیکٹر سے کہا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں ناں؟ تو محمد وسیم نے کہا کہ ایسا مذاق تھوڑی کروں گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ ہمیں آپ پر بھروسہ ہے اور آپ نے دکھایا ہے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور اسی چیز کی پاکستانی ٹیم میں بھی ضرورت ہے۔ آپ اپنے خوشی انجوائے کریں اور گانا بنا کر ہمیں بھیجیں ہم چلاتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں۔۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();