Home Cricket ابوظبی کی شدید گرمی! پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لئے...

ابوظبی کی شدید گرمی! پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لئے بڑا مسئلہ بن گئی

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کے اعلان کے بعد سب سے زیادہ پریشان کھلاڑی ہیں جو گرمی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہوسکتے ہیں ۔ پی ایس ایل کے فوری بعد انگلینڈ کے دورے سے قبل کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونیکا امکان ہے اور اسی لئے پی سی بی نے میچز کے دوران پانی کے اضافی وقفے کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سخت گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کیلئے کولڈ جیکٹ اور کولڈ کالرز فراہم کئے جارہے ہیں اور انرجی ڈرنک بھی فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔

ابوظہبی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کےمطابق ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں،جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی اسٹاف کا مشکور ہوں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();