Home Cricket اعظم خان اور فاف ڈو پلیسی بھی دوست بن گئے! ویڈیو سوشل...

اعظم خان اور فاف ڈو پلیسی بھی دوست بن گئے! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی



تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اعظم خان اور فاف ڈو پلیسی گفتگو کر رہے ہیں۔

اعظم نے فاف سے کہا کہ میں بھی آپ جیسا فٹ بننا چاہتا ہوں۔ فاف ڈو پلیسی نے اعظم خان کی پاور ہٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں آپ کی طرح چھکے  نہیں لگا سکتا۔

اس سے پہلے بھی جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھی اعظم خان پر ان کے وزن کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کردیا تھا۔ اتوار کے روز پریس کانفرنس کے دوران 36 سالہ فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے ثابت کردیا کہ آپ کو کامیابی کے لیے ہر وقت سکس پیکس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

ہارڈ ہٹ بیٹسمین اعظم خان نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لیے قومی سکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے 30 کلو (66 پاؤنڈ) وزن کم کیا ۔ 22 سالہ خان گذشتہ سال سے سلیکٹرز کے ریڈار پر ہیں لیکن ان سے کہا گیا کہ وہ پہلے اپنا وزن 130 کلو سے کم کریں۔ سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کا دعوی ہے کہ انہوں نے پچھلے 12 ماہ میں 30 کلو وزن کم کیا۔

پی ایس ایل سمیت ٹی ٹونٹی مقابلوں میں ان کا سٹرائیک ریٹ 36 میچز میں 157 کا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اعظم خان آنے والے پی ایس ایل 6 میچوں کے دوران بہترین پرفارمنس دینے کے خواہاں ہوں گے، اعظم خان ایک اچھے پاور ہٹر ہیں، میں نے ابھی تک ان کے چند ہی میچز دیکھے ہیں اور انہوں نے نصف سنچری بھی سکور کی ہے جس نے انہیں بہت اعتماد دیا ہوگا، وہ بائولرز پر حاوی ہونے کی اہلیت رکھتا ہے۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹورنامنٹ کے اس آخری مرحلے میں وہ کیا کرتا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا باقی حصہ 9 جون سے شروع ہوگا اور فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();