Home Cricket اعظم خان نے ثابت کردیا کہ کامیابی کیلئے سکس پیکس ضروری نہیں...

اعظم خان نے ثابت کردیا کہ کامیابی کیلئے سکس پیکس ضروری نہیں فاف ڈوپلیسی بھی اعظم کی سلیکشن کے حق میں بول پڑے



جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھی اعظم خان پر ان کے وزن کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ اتوار کے روز پریس کانفرنس کے دوران 36 سالہ فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے ثابت کردیا کہ آپ کو کامیابی کے لیے ہر وقت سکس پیکس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

ہارڈ ہٹ بیٹسمین اعظم خان نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لیے قومی سکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے 30 کلو (66 پاؤنڈ) وزن کم کیا ۔

22 سالہ خان گذشتہ سال سے سلیکٹرز کے ریڈار پر ہیں لیکن ان سے کہا گیا کہ وہ پہلے اپنا وزن 130 کلو سے کم کریں۔ سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کا دعوی ہے کہ انہوں نے پچھلے 12 ماہ میں 30 کلو وزن کم کیا۔
پی ایس ایل سمیت ٹی ٹونٹی مقابلوں میں ان کا سٹرائیک ریٹ 36 میچز میں 157 کا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اعظم خان آنے والے پی ایس ایل 6 میچوں کے دوران بہترین پرفارمنس دینے کے خواہاں ہوں گے، اعظم خان ایک اچھے پاور ہٹر ہیں، میں نے ابھی تک ان کے چند ہی میچز دیکھے ہیں اور انہوں نے نصف سنچری بھی سکور کی ہے جس نے انہیں بہت اعتماد دیا ہوگا۔

وہ بائولرز پر حاوی ہونے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹورنامنٹ کے اس آخری مرحلے میں وہ کیا کرتا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا باقی حصہ 9 جون سے شروع ہوگا اور فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();