Home Cricket اپنے پہلے ہی میچ میں کوئٹہ کو جتوانے والے عثمان خان بھی...

اپنے پہلے ہی میچ میں کوئٹہ کو جتوانے والے عثمان خان بھی پی ایس ایل میں دھوم مچانے کے لئے تیار



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین عثمان خان اپنی ٹیم کے لیے ایونٹ کے بقیہ میچز میں کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹسمین عثمان خان کا کہنا تھا کہ جیسے ملتان سلطان کے خلاف پہلے میچ میں کارکردگی دکھائی تھی ویسی ہی بیٹنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ فیملی کی طرح رکھتی ہے۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ وہ یو اے میں کھیلنے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہاں رات کے وقت اوس کی وجہ سے بولرز کو پریشانی ہوتی ہے۔

نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی بیٹنگ میں کافی رہنمائی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جیسے ملتان سلطان کے خلاف وارم اپ میچ میں 81 رنز کی انگز کھیلی تھی ویسی ہی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();