Home Cricket بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کو بولنگ کر کے...

بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کو بولنگ کر کے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔۔ بلیسنگ مزاربانی



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل زمبابوین کرکٹر بلیسنگ مزاربانی کا کہنا ہے کہ لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنا ہدف ہے۔

زمبابوین کرکٹر بلیسنگ مزاربانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا موقع ملنا محض ایک لیگ کھیلنے سے بڑھ کر ہے، ملتان سلطانز کاشکرگزار ہوں کہ مجھے اس لیگ میں نمائندگی کیلئے منتخب کیا ۔

زمبابوین فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں میری شرکت سے زمبابوین کرکٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔

مزاربانی نے کہاکہ بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کیخلاف بولنگ کرکے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج کردیا گیا ہے، میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تمام میچز شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمینیٹرون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈر میچز رکھے گئے ہیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();