Home Cricket بابر اعظم کے سٹرائیک ریٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔ رضوان نے...

بابر اعظم کے سٹرائیک ریٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔ رضوان نے بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کو قرارا جواب دے دیا



تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اپنے دوست اور کپتان بابر اعظم کے سٹرائیک ریٹ پر کی جانے والی باتوں کو غلط قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا بابر اعظم کی سٹرائیک ریکٹ میں کوئی مسئلہ ہے وہ عام طور پر 140 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلتا ہے۔

میں آپ کو اس میچ کی مثال دیتا ہوں جب ہم نے ساؤتھ آفریقہ میں 200 چیز کیا تھا تو میں نے اور بابر نے ہی کھیلا تھا۔ اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں ہمارے مڈل آڈر میں مسئلہ ہے مگر اب نئے لڑکے آئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم اس مسئلے کو جلد سے جلد ٹھیک کر لیں گے۔