Home Cricket بریکنگ نیوز :دور ہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیم...

بریکنگ نیوز :دور ہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا! اعظم خان کو ٹیم میں سلیکٹ کر لیا گیا، سینئر کھلاڑیوں کی بھی واپسی



پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، معین خان کے بیٹے اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ اور سلمان علی آغاقومی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ یاسر شاہ کی قوم ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے ، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹوینٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے ۔

اعلان کردہ سکواڈز میں چار کھلاڑیوں حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے انٹر نیشنل اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ ز جبکہ محمد عباس اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ، مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی اور سلمان علی کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔دوسری طرف نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود کو ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار کھا گیاہے ۔ فخرز مان کو ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں برقرار رکھا گیاہے ۔دورے کیلئے اعلان کردہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ بالترتیب 18 اور 9 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ، ان دونوں سکواڈز میں 13 کھلاڑی ایسے ہیں جو دونوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، ٹیسٹ ٹیم میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہیں ، ان 1 میںسے 8 ایسے ہیں جو تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

ون ڈے سکواڈ : بابراعظم ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث روف ، حارث سہیل ، حسن علی ، امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، سرفرازاحمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔

ٹی ٹوینٹی : بابراعظم ، شاداب خان ، ارشد اقبال، اعظم خان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث روف ، حسن علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، سرفرازاحمد ،شاہین شاہ آفریدی ، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں ۔

ٹیسٹ : بابراعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی ، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم ، حارث روف ، حسن علی ، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی ، ساجد خان ، سرفرازاحمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنوازدھانی ، یاسر شاہ ، زاہد محمود شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ ابو ظہبی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز مکمل اور فائنل کے بعد قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے وہیں سے روانہ ہو گی ۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();