Home Cricket بیٹنگ کوچ کا عہدہ کیوں چھوڑا؟ یونس خان نے خاموشی توڑ دی

بیٹنگ کوچ کا عہدہ کیوں چھوڑا؟ یونس خان نے خاموشی توڑ دی



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ حسن علی اور میرے درمیان تکرار پی سی بی چھوڑنے کی وجہ نہیں، حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی ، اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔

انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آئس ٹب لینے کے معاملے پر ٹرینر یاسر ملک نے کہا آپ حسن علی کو میری بات ماننے کیلئے قائل کریں ،  حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی ، اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔

یونس خان نے کہا کہ میرے استعفی میں حسن علی کے واقعے کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنا حیران کن ہے، میری جانب سے استعفی پر خاموشی ، بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی عہدے اور نوکری کے لئے بورڈ کی طرف نہیں دیکھا،  مجھے بورڈ نے عہدے کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ یونس خان اور پی سی بی نےچند روز قبل راہیں جدا کرلی تھیں۔

یونس خان نے 2000 سے 2017 تک محیط اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 118 میچوں میں 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 10ہزار 99 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف کراچی میں 313 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز تھی جس کی بدولت انہیں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();