Home Cricket تابش خان کو ٹیم سےنکال دیا گیا، نسیم شاہ اور یاسر شاہ...

تابش خان کو ٹیم سےنکال دیا گیا، نسیم شاہ اور یاسر شاہ کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی!



دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے،  شعیب ملک اور وہاب ریاض ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

ان کے علاوہ تابش خان کو بھی ٹیم سے باہر کر دیا گیا جو کہ زمبابوے میں صرف ایک میچ ہی کھیل پائے تھے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی اسکواڈز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد عباس ایک بار پھر اسکواڈز میں شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، تابش خان، دانش عزیز اورآصف علی اسکواڈز میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

فخر زمان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل ہیں جبکہ اعظم خان کو پہلی مرتبہ قومی اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے ، وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈمیں شامل ٹیم منجمنٹ اور کھلاڑی 23 جون کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالےکھلاڑی 25 جون کو ابوظہبی سےانگلینڈ جائیں گے۔

انگلینڈ میں 3 ون ڈے 8 ،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

قومی ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں وہ 27 جولائی سے 3 اگست تک 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کے کیخلاف پہلا ٹیسٹ12 اگست، دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے ہوگا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();