Home Cricket حیدر علی اور آصف علی کے علاوہ بھی دو اچھے ہٹر موجود...

حیدر علی اور آصف علی کے علاوہ بھی دو اچھے ہٹر موجود ہیں ، جنہیں موقع دیا جا سکتا ہے۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی نے کئی مرتبہ آصف علی اور حیدر علی کو مختلف سیریز میں موقع فراہم کیے ہیں۔ مگر دونوں کھلاڑی مکمل طور پر ناکام نظر آئے ہیں۔

حیدر علی اور آصف علی ٹی ٹونٹی میں 20 ، 20 اننگز کھیلنے کے باوجود ایک بھی ففٹی سکور نہیں کر پائے۔مگر کرکٹ بورڈ بار بار ان کھلاڑیوں کو موقع دے رہا ہے۔ ان سے اچھے کھلاڑی بھی پاکستان میں موجود ہیں۔



حیدر علی اور آصف علی کی بجائے اگر شرجیل خان اور اعظم خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے،تو وہ ان سے زیادہ اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ شرجیل خان کے پاس کافی تجربہ بھی ہے ، اور کافی سارے میچز میں اچھا پرفارم بھی کر چکے ہیں۔

جبکہ اعظم خان بھی کئی میچز میں اچھا پرفارم کر چکے ہیں، اور وہ اپنی فٹنس کے اوپر سخت محنت کر رہے ہیں۔۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں موقع دینا چاہیے، جتنا کہ آصف علی اور حیدر علی کو دیا گیا ہے۔۔