Home Cricket راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی۔۔ شعیب...

راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی۔۔ شعیب ملک بھی راشد خان کی بولنگ کے فین ہو گئے



پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک کا میچ میں شکست پر کہنا ہے کہ  لاہور قلندرز کے راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی، ہمارے سارے اہم بلے بازوں کو راشد نے آؤٹ کیا۔

شعیب ملک نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخر کے اوورز میں زیادہ رنز دے دیے ، توقع نہیں تھی کہ لاہور قلندرز 170 تک اسکور کرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 170 رنز کے بعد بھی اصل فرق راشد خان کی بولنگ نےہی کیا، ٹیم کی ضرورت کےمطابق بیٹنگ کی۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کو جس نمبر پر بھی ضرورت ہوئی میں موجود رہا ہوں،  بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نےجیسی بیٹنگ کی ان کی تعریف بنتی ہے، ڈنک اور ڈیوڈ نےاسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے کہا کہ بطور سینیئر اپنی رائےدیتا ہوں، وہاب کو کوئی بھی مشورہ دےسکتا ہے، ہدف اپنا بہتر سے بہترکھیل پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پشاورزلمی کوشش کرےگی کہ اگلے میچز میں بہترکھیل پیش کریں، ٹیموں کےدرمیان زیادہ فرق نہیں، کوئی بھی آگےآسکتا ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();