Home Cricket سال بعد تابش خان کا خواب پورا ہو گیا! ٹیسٹ کیپ ملنے...

سال بعد تابش خان کا خواب پورا ہو گیا! ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد کپتان بابر اعظم کے گلے لگ گئے، ویڈیو دیکھیں



دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ کپتان زمبابوے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔