Home Cricket سندھ سے ایک ‘عظیم شہزادہ’ مل گیا، بہت عرصے بعد کوئی ایسا...

سندھ سے ایک ‘عظیم شہزادہ’ مل گیا، بہت عرصے بعد کوئی ایسا بولر دیکھا جس کا۔۔ شعیب اختر نے شاہنواز دھانی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے



سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں اپنے عاجزانہ رویے اور تیز رفتار بائولنگ سے سب کو متاثر کرنیوالے شاہنواز دھانی کی تعریف کی جو اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ 45 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان پیسر کی شکل میں سندھ سے ایک ’عظیم شہزادہ‘ مل گیا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا رویہ بھی مثالی رہا ہے، انہیں دیکھنے کا بہت مزہ آیا، انہوں نے لاہور قلنڈرز کے خلاف 5 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کا یہ رویہ دیکھنے میں بہت دلچسپ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد میں نے ایک ایسے کھلاڑی کو دیکھا ہے جس کا رویہ بہت اچھا ہے، وہ بہترین بائونسر کررہا تھا اور بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، انہوں نے لاہور قلندرز کو اٹھا باہر پھینکا۔

یہ شاہنواز دہانی کی کلاس تھی جس کی باعث وہ پی ایس ایل کھیلے حالانکہ انہیں ابھی تک پاکستان کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا ہے، ہمیں سندھ سے ایک عظیم شہزادہ مل گیا ہے، میں نے اتنے عرصے کے بعد ایک دلچسپ فاسٹ باؤلر دیکھا ہے۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ان جیسے کرکٹر سامنے آئے ہیں، پی ایس ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کھلاڑیوں کو موقع ملتا ہے، وہ خوشی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہا ہے، میں اظہر محمود کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنھوں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا ہے اور اسی طرح اینڈی فلاور بھی ہیں، ایک فاسٹ باؤلر کو تیز بائونسر کرتا دیکھنے کی خوشی ہوتی ہے، اس نے سرفراز کو باؤنسر سے مارا اور پھر اچھے بچے کی طرح معافی مانگ لی، میں اس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اسے مزید رفتار حاصل کرنے کے لیے بازوئوں اور ٹانگوں میں مزید مسلز کی ضرورت ہے، اسے بہت سخت تربیت دینی چاہئے تاکہ وہ زخمی نہ ہو، میرے خیال میں وہ پاکستان کا مستقبل ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();