Home Cricket سپر سٹار راشد خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ...

سپر سٹار راشد خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ایک میچ ونر ہیں۔۔ پشاور زلمی کی 5 وکٹیں لے اُڑے



پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز کے 171 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

ابو ظہبی میں جاری پی ایس ایل 6 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور حیدر علی نے کیا۔ کامران صرف ایک رن اور حیدر علی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد شعیب ملک اور ڈیوڈ ملر نے کمان سنبھالی۔

راشد خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں ڈیوڈ ملر، رومن پویل، شرفین، فابین اور کپتان وہاب ریاض کو آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ ملر کو راشد خان نے 21 رنز کے اسکور پر بولڈ کیا اور رومن پویل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ راشد خان نے 15 رنز پر شرفین کو بولڈ اور صفر پر فابین ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی بولنگ کے سامنے لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ فخرزمان 1، سہیل اختر 7، محمد فیضان 8 اور محمد حفیظ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();