Home Cricket شائقین کرکٹ کس کی بیٹنگ دیکھنے آتے تھے؟ یونس خان نے دلچسپ...

شائقین کرکٹ کس کی بیٹنگ دیکھنے آتے تھے؟ یونس خان نے دلچسپ واقعہ سنا دیا



کرکٹ شائقین سٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی  کی بیٹنگ سے کس قدر محبت کرتے تھے اس حوالے سے سابق کپتان یونس خان نے ایک واقعہ سنایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یونس خان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ بے صبری سے شاہد آفریدی کی بیٹنگ کا انتظار کیا کرتے تھے۔

ایک دفعہ ہم  بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے اور اس وقت میں  ڈبل سنچری کے سنگ میل کے قریب تھا جبکہ محمد یوسف میرے ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود تھے مگر کراؤڈ سے یہ آوازیں آرہی تھیں کہ ’یونس خان کو آؤٹ کرو، محمد یوسف کو آؤٹ کرو۔

‘محمد یوسف کے آؤٹ ہونے کے بعد جب شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے آئے تو لوگوں نے ان کی بیٹںگ خوب انجوائے کی تاہم جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے تو شائقین اسٹیڈیم سے جانے لگےجب میں نے ڈبل سنچری اسکور کی تو اسٹیڈیم خالی تھا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();