Home Cricket شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ کے معاملے پر شاہین آفریدی نے...

شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ کے معاملے پر شاہین آفریدی نے بھی خاموشی توڑ دی۔۔ جانئے انٹرویو میں کیا کہا؟



شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی ٹائٹل فتح کیلیے پْر امید ہیں، پیسر کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل6کے کراچی میں میچز کے دوران ہمارے کھلاڑیوں میں خاصی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی،ہم فتوحات کا تسلسل ابوظبی میں بھی برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کیلیے پْرعزم ہیں۔

میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلیے اچھا پرفارم کروں، 100فیصد پرفارم کرنے کیلیے محنت کروں گا، وکٹیں حاصل ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں، میری خواہش ہے کہ بولنگ سے ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔

کراچی میں کھیلے جانے والے 4میچز میں 9وکٹیں حاصل کرنے والے پیسر نے کہا کہ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہم نے اچھا آغاز کیا، میں اپنی بولنگ کے اسی معیار کو ابوظبی بھی برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہر بولر کا ایک خاص ہتھیار ہوتا ہے،میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے اختتامی اوورز میں زیادہ یارکرز کا استعمال کرتا ہوں،نئی گیند سے اننگز کی ابتدا میں سوئنگ سے بھی مدد ملتی ہے،میں یارکرز سمیت ورائٹیز میں مہارت کیلیے نیٹ میں پریکٹس کرتا ہوں، تجربہ کامیاب ہونے پر پھر میچ میں بھی اسے استعمال کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتہ پکا ہونے کی مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ فی الحال پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے۔

میں مسلسل 2 ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کیلیے تیاری کررہا ہوں، شاہد آفریدی کی جانب سے مشوروں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ان سے زیادہ بات نہیں ہوتی، اگر ہوتو وہ کرکٹ کے بارے میں پوچھتے اور رہنمائی کرتے ہیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();