Home Cricket شاہین آفریدی بھی ڈرتا ہے۔۔ میری طرح اس کے ساتھ بھی زیادتی...

شاہین آفریدی بھی ڈرتا ہے۔۔ میری طرح اس کے ساتھ بھی زیادتی کی جا رہی ہے، جنید خان کھل کر بول پڑے



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں جگہ کھونے سے ڈرتے ہیں اس لیے وہ ہر میچ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ ورک لوڈ کے معاملے میں ہمیں مغربی ٹیموں سے سیکھنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے ایک میچ جیمز اینڈرسن کو کھلاتی ہے اور دوسرا براڈ کو، وہاں کے کرکٹرز کو ٹیم میں جگہ کھو جانے کا ڈر نہیں ہوتا۔