Home Cricket شعیب ملک اور وہاب ریاض کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہیں...

شعیب ملک اور وہاب ریاض کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ صحافی کے سوال پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا جواب دیا؟ جانئے



پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، معین خان کے بیٹے اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم سے جب سوال کیا گیا کہ وہاب ریاض اور شعیب ملک کو ٹیم میں کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ قومی ٹیم کی بولنگ لائن اپ سیٹلڈ نظر آتی ہے میری وہاب ریاض اور شعیب ملک سے بات بھی ہوئی ہے میں نے انہیں کہا ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہونے والا ہے میں دیکھوں گا ان کی پرفامنس اور ٹیم میں کوئی سلاٹ ورلڈ کپ سے پہلے نظر آتی ہے تو ان کو ٹیم میں لینے کا سوچا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان،  فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خاناور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میںبابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();