Home Cricket صارف کا شاداب خان سے شادی سے متعلق سوال، قومی ٹیم کے...

صارف کا شاداب خان سے شادی سے متعلق سوال، قومی ٹیم کے باولر نے دلچسپ جواب دے کر میلہ لوٹ لیا



قومی کرکٹر شاداب خان نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے سوالات کے دلچسپ جواب دے کر میلہ لوٹ لیاہے جبکہ اپنی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کھلاڑی نے ساری ذمہ داری اپنے اہل خانہ پر عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق آل راو¿نڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر ’آسک شاداب‘ کے ٹرینڈ کے ذریعے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ رات کو ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کررہے ہیں، جو اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ ’آسک شاداب‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کریں۔

شاداب کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ہر طرف یہی ٹرینڈ چھا گیا اور مداحوں نے کرکٹر کیلئے سوالوں کا انبار لگا دیا۔ ایک صارف نے شاداب سے پوچھا کہ آج یہ ہی بتادیں کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں شاداب نے لکھا کہ ”گھر والے شادی نہیں کرواتے۔“

سوال و جواب کے سیشن میں شاداب کا حسِ مزاح بھی عروج پر رہا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ فیلڈ پر اتنی اوور ایکٹنگ کیوں کرتے ہیں۔ شاداب خان نے جواب دیا کہ اوور ایکٹنگ نہیں صرف ایکٹنگ کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں 22 سالہ شاداب خان نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کی قوالی ’دل لگی‘ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔سیشن کے اختتام میں کرکٹر شاداب خان نے اس میں حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ منعقد کریں گے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();