Home Cricket صہیب مقصود اور اعظم خان قومی ٹیم میں کس نمبر پر بیٹنگ...

صہیب مقصود اور اعظم خان قومی ٹیم میں کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بتا دیا



ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے یونس خان کے مستعفی ہونے کے معاملے کو ذاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونس خان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے 47 سالہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ جیسی ٹیم کے ساتھ کھیلنا اچھا ہے ۔

مصباح نے کہا کہ یونس خان کا تجربہ لڑکوں کیلئے خاصہ مفید ہے لیکن اگر اب یونس خان نہیں ہیں تو ہمیں اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا ہے ۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ صہیب مقصود کی فارم بھی خاصی بہتر رہی ہے ، کئی دفعہ رنز ڈیو ہوتے ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھے وقت پر ہوجاتے ہیں، ٹی ٹونٹی سے پہلے ون ڈے میچز ہیں تو ٹی ٹونٹی سے پہلے وقت ہے ہمارے پاس تیاری اچھی ہو جائے گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مختصر فارمیٹ کا مضبوط سکواڈ بنانا چاہتے ہیں تاہم 5 ویں اور چھٹی پوزیشن پر مسائل ہیں۔ صہیب مقصود اور اعظم خان ان پوزیشنز کے اہم امیدوار ہیں ، دیکھنا ہو گا کہ میگا ایونٹ سے قبل مضبوط کمبی نیشن کیسے بنایا جائے ۔ بطور ہیڈ کوچ لاک ڈاؤن میں رہنا پسند کروں گا کیونکہ سب لوگوں کو ایک ساتھ رہنے کا موقع ملتا ہے ، ببل کے اندر تمام لوگ ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ روم میں آئسولیشن تھوڑی مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن آئسولیشن کے بعد ببل میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے میں اچھا لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاداب کی انجری کے بعد عثمان قادر کو موقع ملا انہوں نے پرفارم کیا، دونوں کی فارم اچھی ہے جس کو بھی موقع ملا وہ ٹیم کیلئے اچھا کھیلے گا ۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ شاہنواز دھانی مستقبل میں ٹیم کیلئے اہم ثابت ہوگا، ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہے ، 20 دن پہلے ٹیم کا اعلان ہوگیا اس لیے وائٹ بال میں شامل نہیں ہوسکا ،ویسٹ انڈیز میں دیکھیں گے اگر ضرورت پڑی تو شامل کیا جائے گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();