Home Cricket فاسٹ بولر حسن علی اہم ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ

فاسٹ بولر حسن علی اہم ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ



 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے کھلاڑیوں کی نامزدگی کردی ہے، بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اس نامزدگی میں جگہ نہ بناسکا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئےکھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا گیا ہے، اس بار بھی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے منتخب کیا گیا، اس سے قبل آئی سی سی نے اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کے لئے جن ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، ان میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان شامل تھے۔

تاہم آئی سی سی مین آف دی منتھ کا قرعہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام نکلا تھا۔

آئی سی سی نے فاسٹ بولر حسن علی کے علاوہ بنگلہ دیش کے وکٹ کپیر بلے باز مشفیق الرحیم اور سری لنکا کے فاسٹ بولر پراوین جیاوکراما کو اس اعزاز کے لئے چنا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹوئٹر بیان میں ان کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہوئے ان کی ایک ماہ کی کارکردگی کو بھی شیئر کیا گیا ہے، فاسٹ بولر حسن علی نے گذشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں 14 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بنگلہ دیش کے وکٹ کپیر بلے باز نے سری لنکا کے خلاف جاری ایک روزہ میچز کی سیریز میں 237 رنز اسکور کئے تھے جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بولر پراوین جیاوکراما ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();