Home Cricket قومی ٹیم انگلینڈ سیریز میں دھوم مچانے کے لئے تیار! پی سی...

قومی ٹیم انگلینڈ سیریز میں دھوم مچانے کے لئے تیار! پی سی بی نے ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کر دی



قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرے روز ڈربی میں بھرپور ٹریننگ سیشن ۔ دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا خراب موسم میں بھی ٹریننگ سیشن جاری رہا ۔ صبح نو بجے شروع ہونے والے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے پہلی بار آؤٹ ڈور ٹریننگ سیشن میں مختلف گروپس میں بیٹنگ ، باؤلنگ ، فیلڈنگ اور فیزیکل ڈرلز کیں۔

ٹریننگ سیشن کے وقت ڈربی میں آسمان پر بادل چھائے رہے۔

Image

ڈربی میں خراب موسم کے باعث گزشتہ روز قومی ٹیم نے ان ڈور پریکٹس کی تھی ۔ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لئے پُر جوش دکھائی دئیے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو انگلش موسم کے مطابق ڈھالنے کے لئے روزانہ پر بنیاد کر پریکٹس سیشن کئے جائیں گے ۔