Home Cricket قومی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے! سرفراز احمد نے...

قومی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے! سرفراز احمد نے بڑا دعویٰ کر دیا



سابق کپتان سرفراز احمد کا خیال ہے کہ اگر قومی ٹیم نے اپنی کمزوریوں پر کام کرنا جاری رکھا تو پاکستان آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں 34 سالہ کرکٹر نے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کی تعریف کی جس نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف مختصر فارمیٹس کی سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں اختتام پذیر مختصر فارمیٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف واقعی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے ٹیم میں بہتری کی جھلک دکھائی گئی لیکن انہیں مزید کامیابیوں کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر قومی ٹیم نے اپنی کمزوریوں پر کام کرنا جاری رکھا تو پاکستان آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور جیت سکتا ہے، اگر گرین شرٹس نے اپنی کمزوریوں پر قابو پالیا تو وہ میگا ایونٹ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
سرفراز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے اپنی 3 پسندیدہ ترین ٹیموں کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پاکستان میری فہرست میں ٹاپ پر ہے اور اس کے بعد بھارت اور پھر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچوں کے لئے اپنے ٹرمپ کارڈز کا انکشاف بھی کیا، ان کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی، آندرے رسل ، محمد حسنین اور اعظم خان شامل ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ڈوپلیسی حال ہی میں بہترین فارم میں رہے ہیں اور ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آندرے رسل ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہیں جو کھیل کو آسانی سے یک طرفہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں حسنین بہترین فارم میں ہیں، متحدہ عرب امارات میں نواز کا ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے جبکہ اعظم خان اپنی فٹنس اور اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();