Home Cricket قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلیکشن ہونے کے بعد اعظم...

قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلیکشن ہونے کے بعد اعظم خان کا بیان بھی آگیا



انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل جبکہ اعظم خان کو بھی اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کردیا گیا ہے، قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں ہارڈ ہٹر بلے باز اعظم خان بھی شامل ہیں۔

اس کے بعد اعظم خان نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ غیر حقیقی احساس ہے، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ میں اپنے فینز اور ناقدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ پاکستان زندہ باد۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو شیڈول ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();