Home Cricket لاہور قلندرز کے سپر سٹار راشد خان نے ایک کے بعد ایک...

لاہور قلندرز کے سپر سٹار راشد خان نے ایک کے بعد ایک چوکے لگا کر آخری بال پر میچ جتوا دیا!



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھٹے ایڈیشن کے پندرہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5  وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار رشید خان اور ٹم ڈیوڈ ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 15 اور 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا محض 21 رنز پر فخر زمان کی صورت میں قلندرز کی پہلی وکٹ گری۔ جبکہ 44 کے مجموعے پر ان کے دوسرے کھلاڑی محمد فیضان بھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمدحفیظ بھی 29 کی اننگز کھیل سکے۔

غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک بھی کوئی خاص کھیل پیش نہیں کر سکے، 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ہدف کے دفاع میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی سب سے نمایاں بالر رہےجنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض قلندرز کے 2 شکار کیے۔جبکہ فہیم اشرف، فواد احمد اور کپتان شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرتی رہیں، تاہم اختتامی لمحات میں فہیم اشرف نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 143 تک پہنچادیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز گزشتہ روز سے ابوظبی میں شروع ہوگئے ہیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();