Home Cricket مارٹن گپٹل کے آنے کے بعد کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی کیا...

مارٹن گپٹل کے آنے کے بعد کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بتا دیا



کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بابراعظم اور شرجیل خان کے ساتھ اننگز کے آغاز کا عندیہ دے دیا۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہم ایونٹ میں ہرمیچ کی پلاننگ کرکے آگے بڑھیں گے، بیٹنگ اور بائولنگ کے اعتبار سے کراچی کنگز کا کمبی نیشن زبردست ہے، کراچی میں پرفارمنس ماضی کا حصہ بن چکی، اب نیا ماحول اور کنڈیشنز ہیں، ٹیم میں کچھ تبدیلیاں بھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمدہ کھیل پیش کرنیوالے بابراعظم اور شرجیل خان کے ساتھ اننگز کا آغاز بہتر ہوگا، ٹیم کے مفاد کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کریں گے۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز کو جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل کی خدمات میسر ہیں مگر ان کو مڈل آرڈر میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف فائنل 4 تک رسائی ہے، گرم موسم کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر کرسکتا ہے، رات کو اوس بھی دونوں ٹیموں کیلئے مسائل پیدا کرے گی، ایسا ہونے کی صورت میں سپنرز کیلئے مسائل ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں ہوں گی، کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔

ایک سوال پر عماد وسیم نے کہا کہ میں ذہنی اور جسمانی طورپر مضبوط ہونے کے بعد ٹیم میں آیا ہوں، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ابتدائی نمبرز پر بھی بیٹنگ کرسکتا ہوں، ذاتی کارکردگی مقصد نہیں، جو ٹیم کے لیے اچھا ہوا وہی کروں گا، اگر مجھے لگا کہ میچ کی صورتحال کے پیش نظر دیگر بولرز مجھ سے اچھی بولنگ کررہے ہیں تو انھیں مواقع دوں گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();