Home Cricket مجھے بہت خوشی ہوتی جب یہ باؤلر میرے ساتھ دوسرے اینڈ پے...

مجھے بہت خوشی ہوتی جب یہ باؤلر میرے ساتھ دوسرے اینڈ پے باؤلنگ کرتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی



پاکستان کرکٹ بورڈ کے اوپر کافی عرصہ تنقید بھی ہوتی رہی، اور اب بھی ہو رہی ہے۔ کہ شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل میچز کھیلائے جا رہے ہیں۔ اور نوجوان فاسٹ باؤلر کے اوپر ورک لوڈ کافی زیادہ ہے۔

کچھ میچوں کیلئے شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینا چاہیے۔ مگر شاہین شاہ آفریدی نے خود آرام کرنے سے انکار کر دیا۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ کو انجوائے کر رہے ہیں۔

جب شاہین شاہ آفریدی سے پوچھا گیا کہ آپ کس باؤلر کے ساتھ باؤلنگ کرنا اچھا سمجھتے ہیں ، تو شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ حسن علی کے ساتھ باؤلنگ کروانے میں بڑا مزہ آتا ہے۔

کیونکہ حسن علی ایک شاندار باؤلر ہے، اور وکٹ ٹیکنگ باؤلر ہے، میں اپنی باؤلنگ کو انجوائے کرتا ہوں ، اگر دوسرے اینڈ پر حسن علی باؤلنگ کروا رہے ہوں