Home Cricket مجھے جس نمبر پر بھی کھلایا گیا اپنا سو فیصد دوں گا!...

مجھے جس نمبر پر بھی کھلایا گیا اپنا سو فیصد دوں گا! 5 سال بعد قومی ٹیم میں کم بیک کرنے پر صہیب مقصود بھی بول پڑے



پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں کم بیک کرنے والے کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے جس نمبر پر بھی مجھے کھلائیں میں قومی ٹیم میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں ۔

ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران صہیب مقصود نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی اب بھی ایسی ہی کوشش کروں گا۔

صہیب مقصود نے کہا کہ ٹیم میں جو پرفارم کررہے ہیں پہلے ان کا کھیلنے کا حق ہے، میں پی ایس ایل میں نیچے نمبرز پر بھی کھیلتا رہا ہوں،مجھے جس نمبر بھی کھلایا گیا قومی ٹیم کے لئے کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 برس بعد واپسی کا موقع ملا اس سے ضرور فائدہ اٹھاؤں گا۔