Home Cricket مجھے نہیں سمجھ آتا کہ مجھے ٹیم سے کیوں نکالا؟ فارم اور...

مجھے نہیں سمجھ آتا کہ مجھے ٹیم سے کیوں نکالا؟ فارم اور فٹنس دیکھ کرسلیکٹ کریں، عمر نہیں! شعیب ملک کھل کر بول پڑے



تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم سے باہر ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی نکالے جانے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

39 سالہ شعیب ملک آخری مرتبہ ستمبر 2020ء میں مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے لئے کھیلے تھے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ مجھے ٹیم سے کیوں نکالا گیا، میں اس مسئلے کو زیادہ آگے نہیں بڑھانا چاہتا ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی عمر کتنی ہے، آپ کو کارکردگی اور فٹنس کے لحاظ سے ٹیم کے معیار پر پورا اترنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے اگر آپ ڈریسنگ روم کے ماحول کو اچھا رکھیں گے اور اپنی انتظامیہ اور نوجوان کھلاڑیوں کا احترام کریں گے تو اور کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری طرف ، ملک اس سال کے آخر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لئے کھیلنے پراعتماد ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ میں ٹی 20 فارمیٹ میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہوں، میں ابھی بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے اور اس میں اپنا سب کچھ دینے کے بارے میں پر امید ہوں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();