Home Cricket ‘میرا ابو ظہبی میں رزق لکھا تھا اس لیے میں یہاں پہنچ...

‘میرا ابو ظہبی میں رزق لکھا تھا اس لیے میں یہاں پہنچ گیا ’ نسیم شاہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا



کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اور یہ زندگی کا حصہ ہے، میرا ابوظہبی میں رزق لکھا تھا اور میں اب یہاں پہنچ گیا یہی میرا یقین ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں پی ایس ایل سے باہر کردیا گیا تھا تاہم وہ پھر سے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ابو ظہبی روانہ ہوئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا الگ ہی مزہ ہے اور وہ اس کے لیے بہت پرجوش ہیں لہٰذا وہ 100 فیصد پرفارم کریں گے، کرکٹ زندگی ہے، کہیں بھی کھیلی جائے، خوشی ہوتی ہے، میرا ہدف یہی ہوتا ہے کہ محنت اور دلیری کے ساتھ کھیلنا ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں وقت گزارنے کی اب عادت ہو چکی ہے اور کئی بار قرنطینہ مکمل کر چکے ہیں، اس دوران فکر فٹنس کی ہوتی ہے، فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کمرے میں دستیاب سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہوں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();