Home Cricket میری انجری کے بعد میری ذاتی زندگی کا مذاق اُڑایا گیا، میں...

میری انجری کے بعد میری ذاتی زندگی کا مذاق اُڑایا گیا، میں بہت درد میں تھا، لیکن ان 3 لوگوں نے مجھ پر یقین رکھا، حسن علی



تفصیلات کے مطابق حسن علی نے پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل کے چینل پر انٹرویو دیا۔

انٹرویو کے دوران جب سعید اجمل نے ان سے سوال کیا کہ لوگوں نے آپ کی فیملی پر بڑی باتیں کی تو اس دوران آپ کو کتنی مشکلات پیش آئیں؟

حسن علی نے اپنی انجری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب مجھے انجری ہوئی تو میں 2 دن تک واش روم تک نہیں جا سکا تھا۔

مجھے بار بار انجریز آ رہی تھی میری پرسنل لائف پر سوشل میڈیا پر بہت باتیں کیں میری اہلیہ میرے ساتھ تھیں اور میرا سینٹرل کنٹریکٹ بھی چلا گیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میری انجری کے دوران پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے میری بہت مدد کی شعیب ملک نے مجھے بہت موٹیویٹ کیا اور شاہد خان آفریدی نے بھی مجھے بہت سمجھایا کہ آپ واپس آسکتے ہو۔