Home Cricket ’میں شائستہ لودھی کی زبان کاٹنا چاہتا ہوں تاکہ ۔۔۔‘ شعیب ملک...

’میں شائستہ لودھی کی زبان کاٹنا چاہتا ہوں تاکہ ۔۔۔‘ شعیب ملک نے ایسی وجہ بتا دی کہ خاتون میزبان شرمندہ ہو جائیں گی



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ومیزبان شائستہ لودھی کی زبان کاٹنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان احسن خان کی جانب سے انہیں مختلف گفٹس دیتے ہوئے سوال کیا گیا کہ وہ مداحوں کو بتائیں کہ وہ کسی بھی اداکار کو ان میں سے کون سا گفٹ دینا چاہیں گے اور کیوں؟

شعیب ملک نے گفٹس باسکٹس میں سے قینچی کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ یہ قینچی شائستہ لودھی کو دینا چاہیں گے کیوں کہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔

شعیب ملک ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تو وہ میری اماں کو کال کرتی ہیں اور سب بتادیتی ہیں کہ آپ کا بیٹا کا یہ بول رہا ہے وہ بول رہا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ شائستہ میری والدہ کو کال کرکے ہر بات بتاتی ہیں لہٰذا میں شائستہ کی زبان کاٹ کر ان شکایتوں سے بچنا چاہتا ہوں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();