Home Cricket ندا ڈار نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ کر بڑا ریکارڈ اپنے...

ندا ڈار نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ کر بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ندا ڈار کو 100 ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کرنے والی پہلے پاکستانی بولر بننے پر مبارکباد دی ہے۔

ندا نے بدھ کے روز پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں یہ کارنامہ حاصل کیا جب انہوں نے پہلی اننگز کے 10 ویں اوور میں ڈینڈرا ڈوٹن کو آؤٹ کیا۔

آف سپنر خواتین کرکٹرز کی فہرست میں محض 5ویں بولر ہے جنہوں نے 100 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کی ہیں۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں جن دیگر 4 خواتین بولروں نے 100 ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ان میں ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد (120) ، آسٹریلیا کی ایلیسی پیری (115) ، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل (110) اور عنایہ شرسل (102) شامل ہیں۔ ایشین ٹیموں میں بھارت کی پونم یادو 95 وکٹیں لے کر ندا ڈار کے بعد کامیاب ترین بائولر ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے خواتین باؤلرز میں سابق کپتان ثناء میر جنہوں نے 2020ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی ، نے 23.42 کی اوسط سے 89 وکٹیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے، 2010ء سے لے کر 2017ء کے دوران کیریئر میں 57 وکٹیں حاصل کرنے والی سعدیہ یوسف تیسرے نمبر ہیں جب کہ سدرہ امین 20.22 کی اوسط سے 54 وکٹیں لیکر چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے مرد کرکٹرز میں مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی 97 ٹی ٹونٹی وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();