Home Cricket ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد نیوزی...

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے دورے کا اعلان کر دیا



پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی ، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دورے کے لیے پر امید ہیں ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لئے پر امید ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں ، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ گورنمنٹ کی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے ہمیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جا رہی ہے ، ہم پر اعتماد ہیں ہم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();