Home Cricket وزیراعظم نے خوبصورت مقام پر بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر...

وزیراعظم نے خوبصورت مقام پر بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کردی



وزیراعظم عمران خان نے خوبصورت مقام پر بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کردی ، انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایک خوب صورت کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر جاری کی ، وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان شاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، اسی کے تحت اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ کے رہائشی نوجوانوں کے لیے ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک سے خوشی کی خبر سنادی ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان سے اچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک اعشاریہ 5 ارب کی حد کو کراس کر گیا ، انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 2 ماہ کےعرصہ میں اکاؤنٹس اور ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پہلی مرتبہ ایک مالی سال کے دوران 50 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب ہو گیا ،پاکستان ایک مالی سال کے 11 ماہ میں ایکسپورٹس کی مد میں ساڑھے 22 ارب ڈالرز، ترسیلات زر کی مد میں 26.7 ارب ڈالرجب کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد موصول ہوئے جب کہ امکان ہے کہ رواں مالی سال کے آخری ماہ، جون 2020 کے دوران پاکستان کو ترسیلات اور ایکسپورٹس کی مد میں کل 5 ارب ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں، یوں پاکستان رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں رہے گا۔

پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترسیلات میں توقع سے کہیں زیادہ اور ریکارڈ اضافہ ہوا، جو پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں لے جانے کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();