Home Cricket وزیر اعظم عمران خان کا دورہ انگلینڈ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ...

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ انگلینڈ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ دیکھنے کا امکان



توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ میچ دیکھنے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 68 سالہ وزیراعظم عمران خان 8 جولائی کو کارڈف میں یا 10 جولائی کو لارڈز،لندن میں میچ دیکھ سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی اور پاکستانی انتظامیہ اس دورے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں ، یہ اگست 2018ء میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا بطور چیف ایگزیکٹیو انگلینڈ کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال اور افغان امن عمل پر دانستہ غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹیرینز اور وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کے دورہ برطانیہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن ممکنہ دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();