Home Cricket وقار یونس 2008ء تک بھارت کی طرف سے کھیلے! آئی سی سی...

وقار یونس 2008ء تک بھارت کی طرف سے کھیلے! آئی سی سی نے وقار یونس کو بھارتی کرکٹر بنا دیا



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر وقار یونس کو یوٹیوب چینل کے تھمب نیل پر بطور بھارتی کرکٹر ظاہر کردیا۔ آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والے وقار یونس کو بھارتی کرکٹر کے طور پر دکھایا گیا جس نے 2008ء تک کرکٹ کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس 2003ء میں ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

’ بورے والا ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانیوالے وقار یونس ’ٹو ڈبلیوز‘ کا اہم حصہ تھے، ان کی وسیم اکرم کے ساتھ جوڑی 90 کی دہائی میں دنیا بھر میں مانی جاتی تھی ۔ ریورس سوئنگ کے ماہر وقار یونس نے 87 ٹیسٹ میں 373 وکٹیں اور 262 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 416 کھلاڑی پوویلین بھیجے۔

پنجاب کے شہر وہاڑی میں پیدا ہونے والے وقار یونس نے17 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچوں میں پاکستانی کی کپتانی کی۔

انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 228 میچوں میں 956 وکٹیں حاصل کیں، ان کے کیرئیر کی بہترین بائولنگ سسیکس کائونٹی کے خلاف 17 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا رہی ۔ وقار یونس کے ٹیسٹ کرکٹ میں اعداد و شمار ان کی عظمت کی گواہی دیتے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 22 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زائد اور 5 مرتبہ ٹیسٹ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔

وقار یونس ون ڈے کرکٹ کی تاریغ کے واحد بائولر ہیں جنہوں نے مسلسل 3 میچز میں (4 ، 6 اور 9 نومبر 1990ء کو) اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ وہ ون ڈے میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے تیز ترین فاسٹ بائولر ہیں۔ وقار یونس ورلڈ کپ 1996ء کا کوارٹر فائنل اور ورلڈ کپ 1999ء کا فائنل کھیلنے والے قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے ، انہوں نے ورلڈ کپ 2003ء میں قومی ٹیم کی کپتانی کی تھی ۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();