Home Cricket ٹم ڈیوڈ اور جیمز فالکنر کے شاندار چھکے! بین ڈنک بھی پیچھے...

ٹم ڈیوڈ اور جیمز فالکنر کے شاندار چھکے! بین ڈنک بھی پیچھے نہ رہے۔۔ لاہور قلندرز نے پشاور ظلمی کو جیت کے لئے حدف دے دیا



پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور قلندرز کے ٹم ڈیوڈ نے 64 اور بین ڈنک نے 48 رنز بنائے۔ ٹم ڈیویڈ اور جیمز فالکنر کے چھکوں کی مدد سے لاہور ایک اچھا ٹوٹل دینے میں کامیاب ہوئی۔

پشاور زلمی کی بولنگ کے خلاف لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ فخرزمان 1، سہیل اختر 7، محمد فیضان 8 اور محمد حفیظ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

بین ڈنک 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیمز فالکنر نے 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے جب کہ ٹم ڈیوڈ نے شاندار نصف سنچری مکمل کی اور وہ 64رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عمران، عمید آصف اور فیبین ایلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے لاہور قلندرز نے کل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();