Home Cricket ٹیم اسٹریلیا کا پاکستان کا دورہ! پی ایس ایل 7 کب ہونے...

ٹیم اسٹریلیا کا پاکستان کا دورہ! پی ایس ایل 7 کب ہونے جا رہا ہے؟ پی سی بی نے پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

پی ایس ایل 6 کی کامیاب تکمیل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فرنچائزز نے جمعہ کو اس بات پر اتفاق کیا کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن اگلے سال جنوری اور فروری میں ہوگا۔ واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

پی سی بی اور فرنچائزز کے نمائندگان کے مابین آج ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل کے سینئر جنرل منیجر آپریشنز عثمان واہلہ نے کی ۔

فریقین نے نئے تجارتی حقوق کے حوالے سے آگے بڑھنے کے راستے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور حقوق کی جانچ اور اس کے نتیجے میں فروخت کے لئے ایک فریم ورک قائم کیا۔

اجلاس میں شریک فرنچائز کے نمائندوں میں سلمان اقبال اور طارق واسی ( کراچی کنگز) ، ثمین رانا (لاہور قلندرز) ، حیدر اظہر (ملتان سلطانز) ، ندیم عمر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) ، نوشیرواں آفندی (پشاور زلمی) اور علی نقوی (اسلام آباد یونائیٹڈ) شامل تھے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();