Home Cricket ’پانچ سال سے جو غلطیاں ہو رہی تھیں ان پر قابو پانا...

’پانچ سال سے جو غلطیاں ہو رہی تھیں ان پر قابو پانا شروع کردیا ہے‘ شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے کمبی نیشن سے مطمئن



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پانچ سال سے جو غلطیاں ہورہی تھی اس پر قابو پانا شروع کردیا ہے۔

کوشش کریں گے کہ فینز کی توقعات پر پورا اتریں اور اس بار ٹرافی ضرور اٹھائیں، لاہور قلندرز نے ماضی میں مشکل وقت دیکھا لیکن اپنا سفر جاری رکھا اور پی ڈی پی کے ذریعے پلیئرز بنائے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم اب کافی مستحکم ہے، باولنگ میں پہلے جو کمی تھی وہ راشد خان کی واپسی سے پوری ہوگئی ہے ،ان کے ساتھ حارث رو¿ف اور دلبر حسین کی موجودگی سے لاہور قلندرز کی باولنگ مضبوط ہوگی۔بیٹنگ سے متعلق شاہین نے کہا کہ ٹیم کی بلے بازی بھی مضبوط ہے، ٹم ڈیوڈ اچھا بیٹسمین ہے، ٹیم سے اچھے نتائج کیلئے پر امید ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی کوشش یہی ہوگی کہ جب بھی کپتان مجھے گیند دے، اپنا سو فیصد دیں۔انہوں نے کہا کہ وکٹ لینا یا نہ لینا میرے ہاتھ میں نہیں ہوتا ، میرے ہاتھ میں صرف اپنی طرف سے سو فیصد دینا ہے جو میں ضرور دوں گا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();