Home Cricket پاکستانی کرکٹرز کی پی ایس ایل میچز سے قبل ابو ظہبی بیچ...

پاکستانی کرکٹرز کی پی ایس ایل میچز سے قبل ابو ظہبی بیچ پر موج مستیاں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل



پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کا انعقاد ابو ظہبی میں کل سے شروع ہو رہا ہے ، جس سلسلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ابو ظہبی میں موجود ہیں اور بیچ پر موج مستیاں کر رہے ہیں ۔

اسی دوران  فخر زمان ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی ریسلنگ کے سٹائل میں موج مستیاں مرکز نگاہ بنی رہیں ، اپنے پوری جسم پر ریت ملے کھلاڑی ایک دوسرے کے کندھوں اور کمر پر چڑھے نظر آئے ۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر منظر عام پر آنے پر سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے ناراضی کا اظہار بھی کیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے تین جون کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن سکس کے شیڈول کا اعلان کیا تھا ۔ اعلان کے مطابق پی ایس ایل سکس کے مقابلے ابو ظہبی میں 9 جون سے 24 جون تک ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ 9جون سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ 10، 13، 15، 17اور 19 جون کو گروپ سٹیج کے ڈبل ہیڈر مقابلے ہونگے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام کو 6 بجے کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا رات 11 بجے شروع ہوا کرے گا۔ایک گروپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوا کرے گا۔

21 جون کو پہلا کوالیفائر اورپہلا ایلی مینیٹرجبکہ 22 جون کو دوسرا ایلی مینیٹرہوگا۔پی ایس ایل سیزن سکس کا میگا فائنل24 جون کو کھیلا جائے گا

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();