Home Cricket پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز کیلئے افغان ٹیم...

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز کیلئے افغان ٹیم کا اعلان! سیریز کب ہونے جا رہی ہے ؟جانئے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز کیلئے افغان ٹیم کا اعلان، سیریز کا وینیو بھی تبدیل کر دیا گیا، متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے باعث سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔ 17 رکنی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اٹل، رحمت شاہ اور نجیب زدران شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل، شاہد کمال، محمد نبی، کریم جنت، عظمت عمر زئی، راشد خان اور عبدالرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نوین الحق، مجیب الرحمن، فضل الحق فاروقی اور نور احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سیریز کے لیے 4 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا انعقاد شارجہ میں ہونا ہے، تاہم آئی پی ایل کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کی وجہ سے افغان کرکٹ بورڈ نے سیریز کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کے انعقاد کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے لنکن کرکٹ بورڈ سے باقاعدہ رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج تک کھیلی جانے والی پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز ہو گی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();