Home Cricket پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

 پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں‌ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر پہلے ٹی 20 میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

قومی ٹیم میں شرجیل خان، اعظم خان، وسیم جونیئر شامل ہیں جبکہ صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان کو مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف چودہ میں سے گیارہ میچ جیتے، تین میں شکست ہوئی

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز ‏آزمائیں گے، انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈر میں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں ‏پرفارم کیا ہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔

کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈمیں ہم نے 200 رنز ‏اسکور کئے ہوئے ہیں لیکن ویسٹ انڈیزکی کنڈیشنزمختلف ہیں، یہ سیریزبہت اہم ہے مختلف پلیئرز آزمائیں گے انگلینڈ کیخلاف کی گئی غلطیوں کو ‏نہیں دہرائیں گے، ہماری فیلڈنگ کمزور تھی اس پربہت کام کیا ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();