Home Cricket پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے...

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے کھیلے جائیں گے ؟ اعلان ہو گیا



پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز 9 جون سے ہونے جارہاہے جو کہ 24 جون تک ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچز کا جزوی شیڈول جاری کر دیا گیاہے تاہم مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران چھ ڈبل ہیڈرزکھیلے جائیں گے ، پاکستانی وقت کے مطابق میچزرات نو بجے شرو ع ہوں گے تاہم ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہو گا۔

ڈبل ہیڈرز والے روزدوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہو گا۔ پی سی بی کا کہناتھا کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچزکا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();