Home Cricket پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کا ا علان کر...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کا ا علان کر دیا! شاہنواز دھانی کی بھی قسمت کھل گئی، رضوان کی بھی ترقی ہوگئی



پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 2021-22 کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں حسن علی اور محمدرضوان کو کٹیگری اے میں ترقی مل گئی ہے جبکہ عمران بٹ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیاہے ۔بورڈ کی جانب سے اے کٹیگری اور سی کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد جبکہ ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گورننگ بورڈ سے آئندہ مالی سال 2021-22 کی منظوری کے ساتھ ہی پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 2021-22 کا اعلان کر دیاہے ، بیس ایلیٹ کرکٹرز کیلئے اعلان کردہ فہرست میں سینٹرل کنٹریکٹ کی تین مختلف کٹیگریز سمیت تین ایمرجنگ کرکٹرز کو بھی شامل کیا گیاہے ، اعلان کر دہ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ اور تمام کٹیگریز کیلئے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے ۔

کٹیگری اے میں بابراعظم ، حسن علی ، محمدرضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ، کٹیگری بی میں اظہر علی ، فہیم اشرف، فخر زمان ، فواد عالم ک شاداب خان اور یاسر شامل کو شامل کیا گیاہے جبکہ سی کٹیگری میں عابد علی ، امام الحق ، حارث روف ، محمد حسنین ،محمد نواز ، نعمان علی ، سرفرازاحمدشامل ہیں ۔ اس کے علاو ہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کو بھی اس سہولت میں شامل کیا گیاہے جن میں عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کٹیگری اے کے ماہوار وظیفے میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیاہے جبکہ کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیاہے ۔ بی کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں بھی پچیس فیصداضافہ کیاگیاہے ، ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد ، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصد اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیاہے ۔

سی کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں بھی پچیس فیصداضافہ کیا گیاہے تاہم ٹیسٹ میچ کی فیس میں 34 فیصد ، ون ڈے میچ انٹرنیشنل کی فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کر دیا گیاہے ۔ایمرجنگ کرکٹرز کی کٹیگری میں تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے جنہیں اب ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ دیا جائے گا ، ٹیسٹ میچ کی فیس میں 34 فیصد ، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد، اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کر دیا گیاہے ۔

اس کنٹریکٹ کے تحت حسن علی اور محمد رضوان کو کٹیگری اے میں شامل کیا گیاہے ، حسن علی گزشتہ سال انجری کی وجہ سے کنٹریکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے تاہم سیزن 2020-21 میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہوں نے سیزن 2021-22 کیلئے کنٹریکٹ کی اے کٹیگری حاصل کر لی ہے ، محمدرضوان کو مستقل کارکردگی کی بدولت اے کٹیگر ی میں ترقی دی گئی ہے ۔

اسد شفیق ، حیدر علی ، حارث سہیل، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس، نسیم شاہ ، شان مسعود، عثمان شنواری کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا لیکن یہ تمام کھلاڑی سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئندہ سال کیلئے کنٹریکٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();