Home Cricket پاکستان کیخلاف پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز، افغانستان نے اپنے سب سے تگڑے...

پاکستان کیخلاف پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز، افغانستان نے اپنے سب سے تگڑے کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا

پاکستان کیخلاف پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز، افغانستان نے اپنے سب سے تگڑے کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق حشمت اللہ شاہدی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جمعہ کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک ٹویٹ میں 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جو رواں سال ستمبر میں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

سکواڈ میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ باقی کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اٹل، رحمت شاہ اور نجیب زدران شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل، شاہد کمال، محمد نبی، کریم جنت، عظمت عمر زئی، راشد خان اور عبدالرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نوین الحق، مجیب الرحمن، فضل الحق فاروقی اور نور احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سیریز کے لئے چار ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔ آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل سپر لیگ کے میچز ستمبر میں ہوں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا انعقاد شارجہ میں ہونا ہے تاہم آئی پی ایل کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کی وجہ سے افغان کرکٹ بورڈ نے سیریز کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کے انعقاد کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور اب میچز ہمبنٹوٹا سٹیڈیم،سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ۔ یہاں واضح رہے کہ یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلی جانے والی پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز ہو گی۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();