Home Cricket پیسے کا لالچ آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو...

پیسے کا لالچ آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو لے ڈوبا! آئی پی ایل ملتوی پر غیر ملکی کھلاڑی بقایا جات سے بھی محروم



انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021ء کے التوا کے بعد بھاری بھرکم معاوضوں پر بھارت کا رخ کرنے والے غیر ملکی کرکٹرز اپنے بقایاجات سے محروم ہوگئے ۔

آئی پی ایل میں معاہدے کے مطابق پلیئرز کو 3 قسطوں میں معاوضہ ملتا ہے اور ابھی سب کو صرف ایک قسط ہی ملی تھی ۔

شرکت کرنے والے پلیئرز باقی رقم ایونٹ مکمل ہونے پر ہی حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ باقی میچز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد عرب امارات میں کرائے جائیں گے۔ ادھر بی سی سی آئی میں یہ اس بات پر غور جاری ہے کہ آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد ناممکن ہوگیا ہے، اس لیے میگا ایونٹ عرب امارات منتقل کیے جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔